12 اکتوبر 2026 - 09:06
دیالی میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی طیاروں کی بمباری

عراقی فضائیہ کے ایف-16 جنگی طیاروں نے صوبہ دیالی کے علاقے نارین میں داعش کے بچے کھچے عناصر کی خفیہ پناہ گاہ پر دو فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،عراقی فضائیہ کے ایف-16 جنگی طیاروں نے صوبہ دیالی کے علاقے نارین میں داعش کے بچے کھچے عناصر کی خفیہ پناہ گاہ پر دو فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

عراقی سکیورٹی میڈیا سیل کے مطابق یہ کارروائی دہشت گرد عناصر کے تعاقب اور ان کے خلاف جاری آپریشن کے تحت کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے عراقی ملٹری انٹیلی جنس کی جانب سے فراہم کردہ مصدقہ اور درست معلومات کی بنیاد پر کیے گئے۔ کارروائی سے قبل زمینی نگرانی اور معلوماتی کارروائی کے بعد عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے دفتر کے فضائی نگرانی و شناسائی مرکز کے ساتھ بھی رابطہ کیا گیا۔

سکیورٹی میڈیا سیل کے مطابق دونوں حملوں میں دیالی آپریشنز کمانڈ کے زیرِ نگرانی علاقے نارین میں داعش کے بچے کھچے عناصر کی ایک خفیہ پناہ گاہ کو نشانہ بنایا گیا، جسے مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

عراقی سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے اور داعش کے عناصر کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنے کے لیے پیشگی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ پورے عراق میں ایک محفوظ اور مستحکم ماحول قائم کیا جاسکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha